Wednesday, February 8, 2023

رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنیکی منظوری

رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنیکی منظوری
لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ رانا ثناء اللہ کیخلاف نیب انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ڈی جی نیب لاہور کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کےاجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے رانا ثناء اللہ کے 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات کی موجودگی کے شواہد اکھٹے کرلیے، اثاثہ جات میں لاہور اور فیصل آباد میں متعدد پلاٹ، مکان، فارم ہاؤس، دکانیں شامل ہیں۔