Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رانا ثناء اللہ کا دامادشہریار 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

رانا ثناء اللہ کا دامادشہریار 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے
August 10, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں لیگی کارکن قتل کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ کے داماد کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، پیشی کے دوران لیگی کارکن عدالت کے احاطے میں مقتول آصف بٹ کے لواحقین پرپل پڑے، پولیس کی موجودگی میں لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ لیگی کارکن آصف بٹ قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والے رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار کو فیصل آباد کی عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم کو سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا ،اس موقع پررانا ثناء اللہ کی اہلیہ اور دیگر لیگی رہنما بھی عدالت پہنچے۔ پیشی کے موقع پرعدالت آنے والے لیگی کارکنوں نے ملزم شہریار کی گرفتاری کا غصہ مقتول آصف بٹ کے لواحقین پراتارنا شروع کردیا، غصے سے بپھرے لیگی کارکنوں نے پولیس کی موجودگی میں لواحقین کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مگر قانون کے رکھوالے منہ تکتے رہے۔ عدالت نے آصف بٹ قتل کیس کے ملزم مزمل کی نشاندہی پرگرفتار ہونے والے ملزم شہریار کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔