Monday, December 4, 2023

رانا ثناءاللہ کا بھی حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ

رانا ثناءاللہ کا بھی حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ
January 23, 2021

لاہور (92 نیوز) ن لیگ کے رہنماء رانا ثناءاللہ نے بھی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دے دیا۔ پی ٹی آئی پر ملک دشمنوں سے فنڈنگ لینے کا الزام لگا دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اُنہوں نے براڈ شیٹ کے مالک پر بھی سنگین الزامات لگا دیئے، کہا چور چور کا شور مچانے والا چور پکڑا جا چکا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ملک دشمنوں سے فنڈ لینے کے اعتراف کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کے سوا چارہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی حرکتوں کی وجہ سے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔

علاوہ ازیں رانا ثناءاللہ کے خلاف پندرہ کلوگرام منشیات برآمدگی کے مقدمے میں فرد جرم کی تاریخ ایک بار پھر موخر کر دی گئی

انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناءاللہ پیش ہوئے، پراسکیوشن نے تفتیش کے دوران قلمبند کیے گئے بیانات کی کاپیاں ملزمان کے وکلا کو فراہم کیں، تاہم رانا ثناءاللہ کے وکلا نے اعتراض کیا کہ جو کاپیاں فراہم کیں گئیں وہ پڑھنے کے قابل نہیں۔

عدالت نے پراسکیوشن کو صاف کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت چار فروری تک ملتوی کردی۔

عدالت میں غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے شیرکے نشان والے ماسک سے متعلق راناثنااللہ نے بتایا کہ شیرہماری پارٹی کا انتخابی نشان ہے۔