Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رانا ثناءاللہ ٹارگٹ کلر ہے !!! نون لیگ کے رہنما شیر علی کی پارٹی اور بیٹے کی وزارت چھوڑنے کی دھمکی

رانا ثناءاللہ ٹارگٹ کلر ہے !!! نون لیگ کے رہنما شیر علی کی پارٹی اور بیٹے کی وزارت چھوڑنے کی دھمکی
October 15, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں مسلم لیگ نون کے اختلافات میں شدت آ گئی۔ سینئر رہنما شیر علی نے پارٹی اور بیٹے عابد شیر علی نے وزارت چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی۔ پریس کانفرنس میں رانا ثناءاللہ پر الزامات کی بارش کر دی۔ انہوں نے کہا پرانے لیگیوں نے پارٹی چھوڑی تو رہنماو¿ں کو فیصل آباد میں ویزہ لے کر آنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر کے والد سابق مئیر فیصل آباد چودھری شیرعلی نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو ٹارگٹ کلر اور قانون شکن قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور بیٹے کی وزارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔ انہوں نے اس بار وزیر قانون کے ساتھ ساتھ وزیراعلی شہباز شریف پر بھی خوب چڑھائی کی۔ تفصیلات کے مطابق مئیر گروپ کے بیشتر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہ مل سکا تو چودھری شیرعلی قیادت پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا بیٹے کی وزارت کا احسان نہ جتلایا جائے۔ شہباز شریف نے لیگی کارکنوں کو شیر کا نشان نہ دیکر وہ زیادتی کی جس کی اب کوئی تلافی نہیں۔ شیرعلی کا کہنا تھا کہ انہیں مجبور نہ کیا جائے‘ وہ مسلم لیگ اور بیٹے کی وزارت چھوڑنے کو تیار ہیں۔ شیرعلی نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو قانون شکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر کا سب سے بڑا ٹارگٹ کلر ہے، بیس بندے مروا دئیے، خود کو فیصل آباد کا چیف منسٹر سمجھتا ہے۔ پریس کانفرنس میں شیرعلی کے ہمراہ دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ سبھی کو اب انتظار ہے رانا ثناءاللہ کے جوابی حملے کا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔