Thursday, February 9, 2023

رانا تنویر چیئرمین پی اے سی نامزد، خواجہ آصف پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

رانا تنویر چیئرمین پی اے سی نامزد، خواجہ آصف پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مقرر
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی نے  رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی  جبکہ خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن اسپیکر قومی اسمبلی کو رانا تنویر کوچیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کے لئے خط لکھے گا، اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد  چیئرمین پی اے سی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اس وقت چیئرمین  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پاس ہے ۔ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کے ریفرنسز میں نامزد ہے ، ان کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں  ریفرنس زیر سماعت ہیں ۔ شہباز شریف  اپنی نومولود پوتی کی عیادت کے لئے لندن  گئے تھے جہاں وہ اپنا چیک اپ  بھی کرو ارہے ہیں ۔