Sunday, November 27, 2022

رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب

رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب
اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب ہو گئے ، دسمبر کے پہلے ہفتے میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،  اجلاس میں نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا ۔ کمیٹی  نے مسلم لیگ  (ن) کے رہنما  رانا تنویر کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا۔ رانا تنویر کا نام سردار نصر اللہ دریشک نے تجویز کیا جب کہ مشاہد حسین نے اس کی توثیق کی ۔ چیئر مین منتخب ہونے کے بعد رانا تنویر حسین نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی کو فعال بنایا جائے گا ،ماضی میں جو کمیٹیاں بنیں سات سال سے ان کی رپورٹس ہی نہیں آئیں ، ارکان  کی مشاورت سے شیڈول بنا کر چلیں گے اور آڈٹ اعتراضات بروقت نمٹائیں گے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔