Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رانامشہودکابیان ن لیگ میں پھوٹ کاشاخسانہ،پرویزالٰہی،موصوف خواب دیکھنے ‏لگے،علیم خان

رانامشہودکابیان ن لیگ میں پھوٹ کاشاخسانہ،پرویزالٰہی،موصوف خواب دیکھنے ‏لگے،علیم خان
October 3, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) رانا مشہود کے بیان پر سیاسی رہنماؤں نے شدید رد عمل دیا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الٰہی نے کہا کہ رانا مشہود کا بیان پاکستان مسلم لیگ ن کے اندر کی ٹوٹ پھوٹ کا شاخسانہ ہے  ۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ  رانا مشہود نے خواب دیکھنا شروع کر دیئے ہیں ۔ ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کے بیان سے سیاسی منظر نامے پرمچنے والی ہل چل تھمنے کا نام نہیں لے رہی  ، بیان کے بعد اب بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جہاں رانا مشہود کے بیان کو پارٹی کے اندر کی ٹوٹ پھوٹ کا شاخسانہ قرار دیا وہیں شریف خاندان کو خرابی کی جڑ بھی کہہ دیا ۔ دوسری طرف پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے بھی رانا مشہود کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  اور کہا کہ رانا مشہود کو دن بدن خواب نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب  قائدپاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کر دی اور تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی بنادی۔ راجہ ظفر الحق ، سردار ایاز صادق اور رانا تنویر حسین پر مشتمل  تحقیقاتی کمیٹی  دو ہفتے میں اپنے سفارشات پر مشتمل رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد رانا مشہود کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا  ۔