Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راناثنااللہ سیاسی مقاصد کیلئے لوگوں کو قتل کرواتارہا ، ایس آئی فرخ وحیدکی ویڈیو وائرل

راناثنااللہ سیاسی مقاصد کیلئے  لوگوں کو قتل کرواتارہا ، ایس آئی فرخ وحیدکی ویڈیو وائرل
July 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز) عابد باکسر کے بعد پنجاب پولیس کا ایک اور اہلکار منظر عام پر آگیا ، فرخ وحید نے سوشل میڈیا پر اپنے  ویڈیو بیان میں کہا کہ رانا ثنا اللہ سیاسی مقاصد کیلئے  لوگوں کو قتل کراتا رہا ، چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ میری فریاد سنیں فیصل آباد میں تعینات رہنے والے سب انسپکٹر فرخ وحید کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے جرائم کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، رانا ثناءاللہ نے مجھ سے بھی غیرقانونی کام کروائے، وہ ایک سفاک اور قاتل انسان ہے۔ فرخ وحید نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ نے نوید کمانڈو کے ذریعے مجھےقتل کرواناچاہا، اس نے اپنے دیرینہ ساتھی بھولاگجر کوبھی قتل کروایا، میں 2015سے راناثناءاللہ کے ڈرسے ملک سے باہر ہوں۔