Sunday, September 25, 2022

رافیل نڈال ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، پری کوارٹر فائنل میں چیک کے جیری ویسلے کو شکست

رافیل نڈال ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، پری کوارٹر فائنل میں چیک کے جیری ویسلے کو شکست
ہیمبرگ (ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار رافیل نڈال جمہوریہ چیک کے جیری ویسلے کو شکست دے کر ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ سینتالیسواں ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مٹی کے کورٹ پر کھیلا جا رہا ہے جس کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سپین سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے جمہوریہ چیک کے جیری ویسلے کو چھے چار اور سات چھے سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ رافیل نڈال دو ہزار آٹھ میں بھی ہیمبرگ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں نڈال کا مقابلہ یوراگوئے کے ففتھ سیڈڈ پیبلو کوئے واس سے ہو گا۔