Saturday, July 27, 2024

رافیل نڈال نے گائنل مونفلز کو شکست دیکر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا

رافیل نڈال نے گائنل مونفلز کو شکست دیکر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا
April 18, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فائنل میں فرانس کے گائنل مونفلز کو شکست دی۔ اے ٹی پی ٹور میں یہ ان کی اڑسٹھ ویں کامیابی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے رافیل نڈال کا مونٹی کارلو ماسٹرز میں فرانس کے گائل مونفلز سے سامنا ہوا۔ نڈال نے پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں انہیں پانچ سات سے ہی شکست ہوئی تاہم تیسرے اور آخری سیٹ میں نڈال نے فرنچ حریف کو چھے صفر سے زیر کر دیا۔ سیمی فائنل میں نڈال نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دی تھی۔ نڈال نے اب تک اے ٹی پی ٹور کے سو فائنلز تک رسائی حاصل کی ہے جن میں سے انہیں اڑسٹھ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔