Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

رافیل نڈال نے مسلسل دوسری بار راجرز ٹینس کپ اپنےنام کر لیا

رافیل نڈال نے مسلسل دوسری بار راجرز ٹینس کپ اپنےنام کر لیا
August 13, 2019
مانٹریال ( 92 نیوز) ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال  کا جادو پھر چل گیا،مسلسل دوسری بار راجرزٹینس کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے،فائنل میں روسی کھلاڑی ڈیجل میدیوف کو شکست دی۔ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کے تجربے اور مہارت کے سامنے روسی کھلاڑی کی ایک نہ چلی،مانٹریال میں کھیلے جانیوالے راجررز کپ ٹینس کا ٹائٹل رافیل نڈال پھر اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔ ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے عالمی نمبر آٹھ ڈیجل میدیوف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے ڈیجل میدیوف فائنل میں رافیل نڈال کے سامنے دبے دبے نظر آئے ،رافیل نڈال نے  پانچویں بار راجرزکپ ٹینس اپنے نام کیا ہے۔