Saturday, October 1, 2022

روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جاکووچ، راجرفیڈرر، رافیل نڈال نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی، اینڈی مرے زخمی ہونے کے باعث باہر

روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جاکووچ، راجرفیڈرر، رافیل نڈال نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی، اینڈی مرے زخمی ہونے کے باعث باہر
روم (ویب ڈیسک) روم میں کلے کورٹ پر کھیلے جانے روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میںسربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جاکووچ نے تھومس بیلوچی کو دلچسپ مقابلے میں شکست دی، پہلا سیٹ پانچ سات سے ہارنے کے بعد انہوں نے چھ دو اور چھ تین سے کامیابی اپنے نام کی۔ سوئٹزرلینڈ کے عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن پر فتح پائی، سوئس اسٹار نے چھے تین اور سات پانچ سے اگلے مرحلے میں قدم رکھا۔ برطانیہ کے عالمی نمبر تین اینڈی مرے زخمی ہونے کے سبب بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کا سامنا نہ کر سکے، گوفن کو واک اوور کے ذریعے کوارٹر فائنل تک رسائی ملی۔ سپین کے عالمی نمبر چار رافیل نڈال امریکا کے جان ازنر کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچے، ان کا اسکور چھے چار اور چھے چار رہا۔