Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رافیل نڈال، ڈیوڈ فیرر بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

رافیل نڈال، ڈیوڈ فیرر بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
April 23, 2015
بارسلونا (ویب ڈیسک) رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے اپنے میچ جیت کر بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سپین کے سکینڈ سیڈ رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں اپنے ہم وطن کھلاڑی نکولس الماگرو کو ایک آسان مقابلے کے بعد شکست دی، ان کی کامیابی کا اسکور چھ تین اور چھ ایک رہا۔ ایک دوسرے میچ میں سپین کے تھرڈ سیڈ ڈیوڈ فیرر نے اپنے ہم وطن کھلاڑی البرٹ مونٹانیز کو آسان مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ دو اور چھ تین رہا۔ تیسرے راؤنڈ میں ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ سویڈن کے الیاسیمر سے ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔