کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے نوجوان راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ درج کرا دیا ، ریکارڈز بھی مظلوم کشمیریوں کے نام کر دیے ۔
کراچی کا مارشل آرٹس پلئیر بھارتی ریکارڈز کا دشمن بن گیا ، ایک ہی دن میں بھارت سے دو عالمی ریکارڈ چھین لئے جب کہ مجموعی طورپر ایک ہی دن میں تین عالمی ریکارڈز قائم کئے ۔
راشد نے بھارت سے پہلا ریکارڈ کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 234 اخروٹ توڑ کر چھینا ، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی پربھاکر ریڈی کے پاس تھا جس نے ایک منٹ میں 229 اخروٹ توڑے تھے۔
[caption id="attachment_237858" align="alignnone" width="500"]

راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین لئے [/caption]
راشد نسیم نے بھارت سے دوسرا ریکارڈ ایک منٹ میں ککنگ پیڈ پر 114 مرتبہ گھٹنے کے وار کر کے چھینا ، سابقہ ریکارڈ بھارتی پربھاکر ریڈی نے ٹارگٹ پر 97 وار کرتے ہوئے بنایا تھا ۔
[caption id="attachment_237859" align="alignnone" width="500"]

راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین لئے [/caption]
راشد مجموعی طور پر 41 گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ بنا چکے ہیں ، جن میں 15 ریکارڈ بھارت کے توڑے ، نوجوان نے اپنے ریکارڈز کشمیری بھائوں کے نام کر دیے ۔
راشد کا تیسرا ریکارڈ امریکی مارشل آرٹس پلئیر اشریتا فرمان کا 50 یارڈ اسٹیک توڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ، محمد راشد نے 64 یارڈ اسٹیک توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
[caption id="attachment_237860" align="alignnone" width="500"]

راشد نسیم نے بھارت سے مزید دو عالمی ریکارڈ چھین لئے [/caption]