Saturday, July 27, 2024

راج  ناتھ  سنگھ کو ان کے شایاں شان پروٹو کول نہیں دیا گیا : بھارتی اپوزیشن کی ہرزہ سرائی

راج  ناتھ  سنگھ کو ان کے شایاں شان پروٹو کول نہیں دیا گیا : بھارتی اپوزیشن کی ہرزہ سرائی
August 5, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)پاکستان میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس سے متعلق انڈین میڈیا  کے بعد بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی نفرت کی بولی بولنا شروع کردی ہے  کہتی ہیں راج ناتھ  سنگھ کو ان کے شایاں شان پروٹو کول نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں ہونے والی سارک وزرائے داخلہ کانفرنس سے متعلق انڈین میڈیا  کے بعد بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی نفرت کی بولی بولنا شروع کردی ہے کہتی ہیں  راج ناتھ  سنگھ کو ان کے شایاں شان پروٹو کول نہیں دیا گیا۔ بھارتی میڈیا تو راج ناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان  سے متعلق  پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہی تھا  اب بھارت کی   حزب اختلاف کی  جماعتیں بھی  پاکستان  کے خلاف صف آرا ہو گئی  ہیں۔  راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنماغلام نبی آزاد نے الزام لگایا کہ  پاکستان نے  بھارتی  وزیرداخلہ کو پروٹوکول  نہیں دیا جس  کی وہ  مذمت کرتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ جنہوں نے چودھری نثار علی خان کے ظہرانہ میں شریک ہونا بھی گوارا نہ کیا اور دورہ ادھورا چھوڑ کر  بھارت چلے گئے تھے ۔ راجیہ سبھا میں کہا  کہ بھارت کے تمام وزرائے اعظم پاکستان کو پڑوسی سمجھتے ہیں لیکن پاکستانی حکام  بھارت کو  ہمسایہ سمجھنے کو تیار نہیں۔  بھارتی  وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ  تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا پاکستانی حکام کا ان کے ساتھ برتاؤپروٹوکول کے مطابق تھا یا نہیں ۔ ان کا یہ بیان بھارتی وزارت  خارجہ  کے  اس بیان کی نفی  ہے جس میں کہا گیا تھا کہ راج ناتھ کو  مکمل  پروٹوکول نہیں دیا گیا۔