Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راجہ پرویز اشرف کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت سات اپریل تک ملتوی

راجہ پرویز اشرف کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت سات اپریل تک ملتوی
March 10, 2018

لاہور (92 نیوز) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت سات اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
پیپکو میں چار سو سینتیس افراد کی غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں ہوتے رہیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ ہمارا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کو جو بھی ملا ، پارٹی کی وجہ سے ملا،چیئرمین سینیٹ بھی پیپلزپارٹی کی وجہ سے بنے۔
جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت سات اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔