Saturday, July 27, 2024

راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
July 31, 2016
مظفرآباد(92نیوز)مسلم لیگ ن  کے راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی پہلی ترجیح ہو گی کشمیر کا مسئلہ پانی یا زمین کا نہیں انسانی جانوں کا مسئلہ ہے وہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے آبدید ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا اس سے پہلے آزاد کشمیر اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اُنہیں اڑتیس ووٹ ملے جبکہ اُن کے مدمقابل دونوں اُمیدواروں پیپلزپارٹی کے چودھری یاسین اور پی ٹی آئی کے دیوان غلام محی الدین کو پانچ پانچ ووٹ ملے راجہ فاروق حیدر کو کامیابی پر وزیراعظم نوازشریف نے مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد راجہ فاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اُن کی پہلی ترجیح ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعظم آبدیدہ ہو گئے ۔ اُن کا کہنا تھا انہیں کوئی جلدی نہیں، اطمینان کے ساتھ کام کریں گے، چاہتے ہیں کہ دسمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرا دیں۔ Pocket آزاد کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد  بھی منظور کی گئی ۔