Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پی اے سی ممبر بنانے کی مخالفت کردی

راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پی اے سی ممبر بنانے کی مخالفت کردی
February 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) شیخ رشید کے لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ممبر شپ میں رکاوٹیں بڑھنے لگیں ،  پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما راجہ ریاض نے  بھی مخالفت کر دی ۔ راجہ ریاض نے شیخ رشید کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے معزز ارکان موجود ہیں ، شیخ رشید کی کوئی ضرورت نہیں ۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جہاں کوئی غلط کام کرنا چاہیں گے تو کمیٹی میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان  ان کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے ۔ دوسری طرف شہباز شریف کو پی اے سی کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے میں اپوزیشن نے حکمت عملی طے کر لی۔ شہباز شریف کو ہٹایا گیا تو اپوزیشن جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ کریں گی۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر تو دکھائے۔ حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی۔ سپیکر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی وجہ سے ایوان کی کارروائی چل رہی۔ تحریک انصاف بطور اپوزیشن ایوان میں رقص کرتے اور ٹیبل پر کھڑے ہوتے رہے۔ حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے۔ عمران خان اسمبلی کو کنٹیر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے، حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام، لڑائیوں میں الجھانا چاہتی ہے۔