Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں پولیس کا نشے کے عادی ملزم سے ناروا سلوک

راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں پولیس کا نشے کے عادی ملزم سے ناروا سلوک
February 7, 2019
 راجن پور (92 نیوز) راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں پولیس نے نشے کے عادی ملزم سے ناروا سلوک کیا۔ مبینہ تشدد کے بعد گھسیٹتے ہوئے تھانے لائی۔ راجن پور پولیس نے تو انسانیت  ہی بھلا دی۔ اہلکاروں نے بد حواس ملزم کو وین سے  گھسٹ کر  نیچے اتارا اور ایسے ہی گھسیٹ کر تھانے کے اندر  لے گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے پہلے ملزم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے والے پر اسپتال پہنچانے کے بجائے تھانے لے گئی۔ پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کی  خبر 92 نیوز نے نشر کی تو  وزیراعلیٰ  پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ سردار عثمان بزدار کے حکم پر ڈی پی او راجن پور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار کانسٹیبل سجاول اور مزمل کو معطل کردیا اور معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔