راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 5 دہشتگرد ہلاک
راجن پور (92 نیوز) راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
سی ٹی ڈی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ راجن پور میں انٹیلی جینس بیسڈ اپریشن کیا۔ دوران اپریشن کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک ، 3 فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غلام حسین ، ماسٹر علی ، دوست محمد ، عطا محمد اور رمضان شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق آٹھ دہشتگردوں نے راجن پور میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پلان بنا رکھا تھا۔ جائے وقوعہ سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔