Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کی تیاریاں‘ پنجاب اور سندھ کی سرحد سیل

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کی تیاریاں‘ پنجاب اور سندھ کی سرحد سیل
April 14, 2016
راجن پور (92نیوز) کچے کے علاقے میں آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پنجاب اور سندھ کی سرحد سیل کر دی گئی ہے۔ گن شپ ہیلی کاپٹرپہنچ گئے ہیں اور ڈاکوو¿ں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے پانچ اہلکاروں کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دیں جبکہ چار زخمیوں کوچھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور میں جاری آپریشن ضرب آہن ڈاکووں کو گہری ضرب لگانے میں ناکام رہا۔ بدنام زمانہ ڈاکووں نے پولیس کوجانی نقصان پہنچایا۔ دو ڈی ایس پیز سمیت پچیس اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا گیا لیکن آج ڈاکووں نے چار زخمی اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔ ڈاکووں نے ایک یرغمالی ایس ایچ اوتھانہ بنگلہ اچھا حنیف غوری کو قتل کر دیا۔ اس سے پہلے ڈاکووں نے پولیس کو خبردار کیا تھاکہ فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ یرغمال اہلکاروں کو قتل کردیں گے۔ پولیس ذرائع کا کہناہے آپریشن میں اب تک تین ڈاکووں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ پندرہ زخمی ہوئے۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ پولیس کے اعلیٰ افسروں نے بغیر مناسب منصوبہ بندی کئے آپریشن شروع کر دیا۔ اہلکاروں کوحکم دیاگیا کہ وہ ڈاکووں کےخلاف آگے بڑھتے رہیں۔ حملہ کے لیے بھیجے گئے اہلکاروں میں فی اہلکار صرف 150 گولیاں دی گئیں جس کاخمیازہ چھ اہلکاروں کے جانی نقصان کی صورت میں بھگتناپڑا۔ دریا کے کنارے پر مورچے بنا کر چھوٹو کے سابقہ ٹھکانوں کچہ کراچی اور حیدرآباد کو نظرانداز کر دیا گیا۔ چھوٹو کو اسلحہ اور رسد کی ترسیل ان ہی علاقوں سے ہورہی ہے۔ افسروں کی جانب سے زبردستی اندر بھیجنے اور جانی نقصان اٹھانے پر پولیس جوانوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ ادھر مقابلے میں شہید ہونے والے ایک اہلکار عبید اللہ کی نماز جنازہ رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے چھوٹو گینگ اور پولیس میں سونمیانی کے مقام پر مذاکرات جاری ہیں۔