Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راجن پور : چھوٹو گینگ نے یرغمالی ایس ایچ او کو شہید کر دیا

راجن پور : چھوٹو گینگ نے یرغمالی ایس ایچ او کو شہید کر دیا
April 13, 2016
راجن پور (92نیوز) ڈاکوو¿ں نے کچے کے علاقے میں یرغمال بنائے پولیس اہلکاروں میں سے ایس ایچ او کو شہید کردیا۔ چھوٹو گینگ نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ایک ایک کرکے تمام یرغمالی اہلکاروں کو مار دیں گے۔ دوسری جانب آپریشن میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان قاضی عبید اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کچے کے علاقے میں آپریشن میں یرغمال پولیس اہلکاروں میں سے ایس ایچ او حنیف غوری کو قتل کر دیا گیا ہے۔ چھوٹو گینگ نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ایک ایک کر کے تمام پولیس اہلکاروں کو مار دیں گے۔ ایس ایچ او حنیف غوری تھانہ بنگلہ اچھہ میں تعینات تھے۔ خیال رہے کہ 2012ءکے آپریشن میں بھی 12 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس نے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔