Wednesday, November 30, 2022

راجن پور:کوچ اور دو ٹرکوں میں تصادم، 25افراد زخمی

راجن پور:کوچ اور دو ٹرکوں میں تصادم، 25افراد زخمی

راجن پور (92نیوز) راجن پور میں انڈس ہائی وے پر تیزرفتار کوچ اور دو ٹرکوں میں تصادم ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں پچیس افراد زخمی ہوگئے۔ کوچ اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور میں تیزرفتار کوچ گنے کی ٹرالیوں کے پاس سے گزرتے ہوئے ٹرکوں سے ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور ٹریفک کی روانی کوبحال کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔