Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثات، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثات، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
November 1, 2021 --- ویب ڈیسک

راجن پور/ ٹوبہ ٹیک سنگھ (92 نیوز) راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

راجن پور کے علاقے فاضل پور کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ادھر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹروے ایم فور پر طالبات کی وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئیں۔