Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راجن پور اور ملحق کچے کے علاقوں میں ضرب آہن جاری، کمان فوج کے ہاتھ میں

راجن پور اور ملحق کچے کے علاقوں میں ضرب آہن جاری، کمان فوج کے ہاتھ میں
April 16, 2016
راجن پور (نائنٹی ٹو نیوز) راجن پور میں کرفیو میں 2 گھنٹے کیلئے کی گئی نرمی ختم کر دی گئی ہے۔ گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن کی کمان فوج کے ہاتھ میں ہے۔ گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن کی کمان فوج کے ہاتھ میں ہے۔ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں فوجی جوان حصہ لے رہے ہیں جبکہ رینجرز نے علاقے میں عارضی مورچے بھی قائم کر دیئے ہیں۔ کچے میں فورسز کی جانب سے اگلے مورچوں میں پوزیشن سنبھالنے کے بعد ڈاکوؤں کی کمین گاہ کچی مورو، کچی حیدر آباد کا بھی فضائی جائزہ لیا گیا۔ رات گئے تک ڈاکوؤں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ قریبی آبادی کو شام 6 بجے سے صبح 7 بجے تک گھروں میں محدود رہنے کے اعلانات آج بھی کئے گئے ہیں۔ ادھر مظفر گڑھ میں چھوٹو گینگ کے 4 سہولت کار گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار سہولت کار چھوٹو گینگ کے لیے رقم اکٹھی کرتے تھے۔ سہولت کار چھوٹو گینگ کی وارداتوں میں مدد بھی دیتے تھے۔ پولیس نے چھوٹو گینگ کے سربراہ کے برادر نسبتی محمد راشد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔