Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راجن پور: آپریشن ضرب آہن میں پولیس کو ڈاکوؤں کیخلاف پیش قدمی پر بھاری نقصان

راجن پور: آپریشن ضرب آہن میں پولیس کو ڈاکوؤں کیخلاف پیش قدمی پر بھاری نقصان
April 14, 2016
راجن پور (نائنٹی ٹو نیوز) راجن پور میں جاری آپریشن ضرب آہن میں پولیس کو ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی پر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکوؤں نے چار زخمی اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔ چھوٹو گینگ نے دو ڈی ایس پیز سمیت پچیس پولیس اہلکاروں کو تاحال رہا نہیں کیا۔ راجن پور میں جاری آپریشن ضرب آہن ڈاکوؤں کو گہری ضرب لگانے میں ناکام ہو گیا۔ بدنام زمانہ ڈاکوؤں نے پولیس کو جانی نقصان پہنچایا۔ دو ڈی ایس پیز سمیت پچیس اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا لیکن آج ڈاکوؤں نے چار زخمی اہلکاروں کو چھوڑ دیا۔ ڈاکوؤں نےایک یرغمالی ایس ایچ او تھانہ بنگلہ اچھا حنیف غوری کو قتل کر دیا۔ اس سے پہلے ڈاکوؤں نے پولیس کو خبردار کیا تھا کہ فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ یرغمال پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیں گے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں اب تک تین ڈاکوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ پندرہ زخمی  ہوئے ہیں۔ ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ پولیس کےاعلیٰ افسروں نے بغیر مناسب منصوبہ بندی کئے آپریشن شروع کر دیا۔ اہلکاروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ڈاکوؤں کے خلاف آگے بڑھتے رہیں جس کا خمیازہ چھے اہلکاروں کے جانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ ادھر مقابلے میں شہید ہونے والے ایک اہلکار عبیداللہ کی نماز جنازہ رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے چھوٹو گینگ اور پولیس میں سونمیانی کے مقام پر مذاکرات جاری ہیں۔