Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راجن پور، معذور رکشہ ڈرائیور کے گھر فاقوں کے ڈیرے

راجن پور، معذور رکشہ ڈرائیور کے گھر فاقوں کے ڈیرے
May 16, 2020
راجن پور (92 نیوز) راجن پورمیں 6 بچوں کا باپ دونوں ٹانگوں سے معذور اور گھر کا واحد کفیل اپنے علاج، بیوی بچوں کی بھوک اور ضرورتوں کے سامنے بے بس ہوگیا۔ راجن پور کا ظفر رکشہ چلا کر بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا مگر ایکسیڈنٹ کے بعد گھر بیٹھ گیا۔ حادثہ کے دوران دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے والا ظفر حسین اپنے علاج، بچوں کا پیٹ پالنے اور گھر کو چلانے کے لیے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔ ظفر حسین کی بیوی لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کما رہی تھی لیکن کرونا وائرس کے باعث لوگوں کے گھروں میں کام نہ کرنے کی وجہ سے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ چکا ہے۔ ظفر حسین نے اپنے علاج اور گھریلو اخراجات کے لیے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔