Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راجر فیڈرر کی ٹیم نے لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

راجر فیڈرر کی ٹیم نے  لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
September 24, 2018
شکاگو( 92 نیوز) راجر فیڈرر کی ٹیم نے  لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ،ٹیم یورپ نے  ٹیم ورلڈ کو  8-13 سے ہراد یا  ،  راجر فیڈرر اورالیگزینڈرز یورف  نے شاندار کارکردگی دکھائی ،سنگلز کیساتھ ڈبلز میچز میں بھی  فتح کا جھنڈا گاڑا۔ لیور کپ ٹینس کا شاندار ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے بڑے بڑے نام ان ایکشن  ہوئے  ،ٹائٹل جیتنے کے لیے کھلاڑیوں نے انتھک محنت کی ، ٹیم یورپ اور ٹیم ورلڈ کے درمیان زبردست مقابلےدیکھنے کو ملے۔ تیسرے روز  راجر فیڈرر اور  الیگزینڈرزیورف نے شاندار پرفارمنس دکھائی ،سنگلز مقابلوں کیساتھ ڈبلر میں بھی خوب جان لگائی۔ ڈبلز مقابلے میں راجر فیڈرر اور زیورف نے ازنر اور ساک کے ارمان خاک میں ملائے ۔سنگل  میچز میں فیڈرر نے ازنر  جب کہ زیورف نے اینڈرسن کے خلاف میدان مارا۔