Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راجرز کپ ٹینس ، سٹسیپاس نے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

راجرز کپ ٹینس ، سٹسیپاس  نے  کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
August 10, 2018
اوٹاوا (92 نیوز) راجرز کپ ٹینس کے تیسرے راؤنڈ  میں سربیئن اسٹار نووک جوکووچ کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ یونان کے سٹسیپاس  نے اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا سٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کیا اور  چھ تین ، سات چھ ، اور چھ تین سے میدان مارا اور کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا ۔ سٹسیپاس نے کھیل کا شاندار آغاز کیا ،پہلا سیٹ  چھ تین سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی نے کم بیک کیا اور  سات چھ سے کامیابی سمیٹی۔ سٹسیپاس  نے ہمت نہ ہاری ،خوب جان ماری اور تیسرے  سیٹ میں چھ تین سے کامیاب ہوئے ۔ فاتح کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔