Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

رات بھر بھائی اور بھابی کے استقبال کی تیاری کرائی لیکن وہ انتظامیہ کے کہنے پر نائن زیرو نہیں آئے: الطاف حسین

رات بھر بھائی اور بھابی کے استقبال کی تیاری کرائی لیکن وہ انتظامیہ کے کہنے پر نائن زیرو نہیں آئے: الطاف حسین
April 10, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو تلخیاں بھلا کر محبت اور چاہتوں کا نیا دور شروع کرنے کی دعوت دیدی۔ کہتے ہیں عمران بھائی اور بھابھی ریحام پر پھول نچھاور کرنا چاہتے تھے مگر وہ انتظامیہ کے کہنے پر نائن زیرو نہیں آئے ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا پی ٹی آئی شاہراہ پاکستان پر جلسہ کرے تو متحدہ اس میں بھی غیر مشروط تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی طرف سے بارہ اپریل کو فیڈرل بی ایریا میں جلسہ عام کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو بھائی چارے، یکجہتی اور رواداری کے جذبے کے فروغ کا پیغام دیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ وہ رات بھر رابطہ کمیٹی کے ساتھ عمران خان بھائی اور ریحام بھابھی کے استقبال کی تیاریوں کے انتظامات کراتے رہے اور ان کے استقبال کیلئے پھولوں کی پتیاں رکھی تھیں اوران کی تواضع کیلئے حلیم اورمختلف ڈشوں کا انتظام کیا تھا۔ اس کے علاوہ ریحام بھابھی کیلئے سونے کاسیٹ اورعمران بھائی کیلئے سوٹ کا کپڑا بھی لے رکھا تھا لیکن عمران خان کی انتظامیہ کے ساتھ کوئی بات ہوئی اوروہ اچانک واپس چلے گئے۔ الطاف حسین نے کہا کہ تمام سیاسی جلسے جلوسوں میں چھوٹا موٹا واقعہ ہو جاتا ہے تو اس کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔