Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رابعہ نصیر کی آخری کال وصول کرنیوالا شخص سکیورٹی ادارے کا ملازم نکلا

رابعہ نصیر کی آخری کال وصول کرنیوالا شخص سکیورٹی ادارے کا ملازم نکلا
August 2, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے ہوٹل میں لڑکی کی ہلاکت کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا۔ آخری کال وصول کرنے والا شخص پولیس کے سامنے پیش ہو گیا۔ عامرخٹک سکیورٹی ادارے کا ملازم نکلا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں رابعہ نصیر کی موت کو محبت میں ناکامی پر خودکشی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں طالبہ کی ہلاکت کے معاملے میں نئے انکشاف سامنے آئے ہیں۔ رابعہ نصیر کی آخری کال وصول کرنے والا شخص سکیورٹی ادارے کا ملازم ہے۔ عامر خٹک پولیس کے سامنے پیش ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ایک خاتون اپنے بیٹوں کے ہمراہ باٹا پور میں رابعہ نصیر کے گھر گئی تھی جہاں خاتون اور رابعہ میں ہاتھاپائی بھی ہوئی تھی۔ خاتون رابعہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے اس کے گھر سے نکلی تھی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خاتون عامر خٹک کی قریبی عزیز بتائی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے رابعہ کی موت کو محبت میں ناکامی پر خودکشی قرار دیدیاہے اور دعویٰ کیا ہے کہ طالبہ کی موت کی اصل وجوہات تک پہنچ گئی ہے۔ پولیس اب اس نکتے پر تفتیش کر رہی ہے کہ رابعہ نصیر کے پاس اسلحہ کیسے آیا۔