Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رابعہ نصیر کا پوسٹمارٹم مکمل ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

رابعہ نصیر کا پوسٹمارٹم مکمل ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
July 30, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور کے ایک بڑے ہوٹل میں مردہ پائی جانیوالی لڑکی کا پوسٹمارٹم مکمل ہوگیا ابتدائی رپورٹ میں رابعہ نصیر کے ساتھ زیادتی ثابت نہیں ہوئی  ہوٹل ملازمین کے بیان بھی ریکارڈ کرلئے گئے  جبکہ رابعہ نصیر کو باٹا پور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق  مال روڈ پر واقع ہوٹل سے ملنے والی لڑکی کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔  ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں رابعہ نصیر کے ساتھ کسی زیادتی کا ثبوت نہیں ملا۔ مزید تحقیقات کیلئے جسم کے نمونے فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے ہوٹل ملازمین کے بیان بھی ریکارڈ کئے ہیں رابعہ نصیر کے زیر استعمال موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے جس کے بعد تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔ بھکر سے تعلق رکھنے والی رابعہ لاہور کے علاقے باٹاپور میں رہائش پذیر تھی  جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رابعہ نصیر کی آبائی شہر بھکر میں تدفین کا فیصلہ اخری وقت میں بدل لیا گیا اور لاھور میں ہی تدفین کر دی گئی وہ چار بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔