Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رابعہ نصیرکرکٹ کوچنگ کی کلاسز لے رہی تھی : والد

رابعہ نصیرکرکٹ کوچنگ کی کلاسز لے رہی تھی : والد
July 29, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں ایک ہوٹل سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا واقعہ قتل ہے یا خودکشی پولیس تحقیقات میں مصروف ہے مقتولہ لڑکی کے والد کے مطابق رابعہ نصیر کرکٹ کوچنگ کی کلاسز لے رہی تھی۔  نائنٹی ٹو نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ تفصیلات  کے مطابق  لاہور کے مقامی ہوٹل کے ایک کمرے سے لڑکی کی لاش ملی ہے جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا مقتولہ کی لاش کو ہوٹل کے تین ملازمین شہزاد، سعدیہ اور صبا نے سروسز اسپتال منتقل کیا۔ لڑکی کی شناخت رابعہ نصیر کے نام سے ہوئی ہے بھکر سے تعلق رکھنے والی مقتولہ رابعہ لاہور کے علاقے باٹاپور میں رہائش پذیر تھی ، لڑکی کے پرس سے شناختی کارڈ، اسی روپے نقد، جیولری، اے ٹی ایم کارڈ، سیگریٹ کا پیکٹ اور گولیوں سے بھرا میگزین بھی برآمد ہوا ہے۔ مقتولہ رابعہ نصیر کے والد غلام نبی نے پولیس کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کوئین میری کالج میں کرکٹ کی کپتان رہی ہے اور وہ کنیئرڈ کالج میں کرکٹ کوچنگ کی کلاسز لے رہی تھی رابعہ صبح آٹھ بجے کالج جاتی اور تین بجے گھر واپس آتی تھی والد کے مطابق رابعہ نصیر چار بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی ،ہوٹل انتظامیہ کے مطابق واش روم کو اندر سے کنڈی لگائی گئی تھی اور گولی کی آواز آنے پر انتظامیہ کو خبر ہوئی تھی۔