Sunday, October 2, 2022

شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

لاہور ( 92 نیوز)شہباز شریف کے لیے بری خبروں کا سلسلہ نہ تھما، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔  شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے اور جیل میں سہولیات مہیاکرنے کاتحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا۔

تفتیشی افسر نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کے گھر  اورعدالت کے باہر نوٹس آویزاں کر دیے ، عدالتی حکم کے باوجود  پیش نہ ہونے پر رابعہ عمران کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کیا گیا ۔

اس دوران منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی احتساب عدالت نےشہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مستردکرنےکاتحریری فیصلہ جاری کردیا ، تحریری فیصلےمیں ریمارکس دئیے گئےکہ اپوزیشن لیڈرکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا کوئی جواز نہیں ،جو الزامات لگائےگئےاس کاریفرنس دائرکیاجاچکاہے۔

شہباز شریف کوجیل میں گھرکاکھانا،خصوصی بستر،کرسی اور ادویات کی فراہمی  کےلیےبھی تین صفحات کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا۔

حکم نامے میں کہا گیاہے کہ شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا، خصوصی بستر، خاص کرسی ادویات فراہم کی جائیں۔