Thursday, September 29, 2022

  رائےونڈ : ٹرین اورٹرالرمیں تصادم،ایک شخص جاں بحق،6مسافرزخمی

   رائےونڈ : ٹرین اورٹرالرمیں تصادم،ایک شخص جاں بحق،6مسافرزخمی
رائیونڈ(92نیوز)رائیونڈ میں ٹرین اور ٹرالر میں تصادم کے بعد ٹرین کی ایک بوگی الٹ گئی جبکہ دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھے مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق رائیونڈ مانگا بائی پاس ٹریفک جام ہونے کے باعث پھاٹک بند نہ ہو سکا کنٹینر ٹرین کی پٹڑی کو عبورکر رہا تھا کہ لاہور سےکراچی جانے والی نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس کنٹینر سے ٹکرا گئی۔   گاڑی کی ٹکر اس قدر خوفناک تھی کہ اس کی  دور دور تک آواز سنائی دی گئی حادثے میں کنٹینر کا ڈرائیور صدیق موقع پر جاں بحق جبکہ چھے افراد زخمی ہو گئے۔ تصادم کے باعث ٹرین کی ایک بوگی الٹ گئی جبکہ دو پٹڑی سے نیچے اتر گئیں حادثے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام ہونے کے باعث پھاٹک کھلا تھا جس کی وجہ سے ٹرین کنٹینر سے ٹکراگئی۔ ٹرین کی ٹکر سے کنٹینر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریلوے انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹرین حادثہ میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔