Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رائیونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر ، نیب نے شہبازشریف سے جواب طلب کرلیا

رائیونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر ، نیب نے شہبازشریف سے جواب طلب کرلیا
January 25, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب کے ریڈار پر آگئے ۔ رواں ماہ دوسرا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نیب نے رائے ونڈ میں غیرقانونی سڑک کی تعمیر پر شہبازشریف سے جواب طلب کرلیاہے ۔ شہباز شریف کو 29 جنوری تک مکمل دستاویزات اور جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب  شہباز شریف کو  نیب نے ایک مرتبہ پھر نوٹس بھیج دیا ۔ وزیر اعلی پنجاب پر مبینہ طورپر رائیونڈ سے اپنے گھر تک غیر قانونی دو رویہ سڑک تعمیر کر کے 12کروڑ کا خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

شہباز شریف کو29 جنوری تک مکمل دستاویز اور جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ رائیونڈ روڈ کرپشن ریفرنس پر نیب نے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہوئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ بے قاعدگیوں کے حوالےسے نیب نے طلب کیا تھا  ۔ اس پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ  پنجاب نے میڈیا کو سماعت کی تفصیلات بھی بتائی تھیں ۔