Monday, November 28, 2022

رائیونڈ مارچ لازمی ہوگا  : عمران خان

رائیونڈ مارچ لازمی ہوگا  : عمران خان
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ محرم سے پہلے رائے ونڈ ہر صورت جائیں گے گھروں کا احترام  ہے،کسی کے گھر کا گھیراو نہیں کررہے ، اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ میں رد وبدل کرسکتے ہیں پنجاب پولیس کا استعمال کیا تو شہر بند کردیں گے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور فاروق لغاری کے گھروں کا گھیراو کرنے والے چادر ، اور چاردیواری کے تقدس کی بات کررہے ہیں،ہمارے مارچ کا مقصد جاتی امرا پر چڑھائی کرنا نہیں ، محرم سے پہلے رائے ونڈ مارچ ضرور ہوگا، بڑا جلسہ کریں گے  عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ فاشسٹ جماعت ہے، جو ڈکٹیٹر کی گود میں پلی ہے۔ مشرف کی آمریت،  نوازشریف کی جمہوریت سے بہتر تھی، وزیر اعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لیے جمہوری اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔ کپتان کہتے ہیں کہ نیب چھوٹے لوگوں کو پکڑ لیتا ہے، پانامہ لیکس بھی نیب کے متعلق ہی کیس تھا، مگر پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کوئی نہیں آیا، پانامہ لیکس کے خلاف تحریک میں سب کو دعوت دیتے ہیں ،کوئی نہ آیا تو اکیلے جدوجہد جاری رکھیں گے،اگلا لائحہ عمل رائے ونڈ میں دیں گے۔