Wednesday, October 5, 2022

رائیونڈ ریلوے اسٹیشن چاردن سے بجلی سے محروم

رائیونڈ ریلوے اسٹیشن چاردن سے بجلی سے محروم
رائیونڈ(92نیوز)رائے ونڈ میں ریلوے اسٹیشن  چار دن سے بجلی سے محروم ہےعارضی طور پر جنریٹر چلا کرٹرین کےلئے سگنل آن کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر بجلی بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،رائے ونڈشہر کا  ریلوے اسٹیشن گزشتہ چار دنوں سے  بجلی سے محروم ہے۔ اسٹیشن ماسٹر محمود الحسن کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر جنریٹر چلا کر سگنل آن کر کے ٹرین کو گزار رہے ہیں اور چار دنوں میں اسٹیشن سے کسی قسم کی کوئی ایڈوانس بکنگ بھی نہیں ہو سکی، دوسری طرف لیسکو حکام کا کہنا ہے  بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ ریلوے کے الیکٹرک پینلز کی خرابی ہے ریلوے اپنی خرابی خود دور نہیں کر رہا۔