Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رائو انور کو ہٹانے سے کام نہیں چلے گا، اس کیخلاف مقدمہ چلایا جائے، کارکن ہر روز ایک گھنٹہ فوجی تربیت حاصل کریں: ایم کیو ایم قائد الطاف حسین

رائو انور کو ہٹانے سے کام نہیں چلے گا، اس کیخلاف مقدمہ چلایا جائے، کارکن ہر روز ایک گھنٹہ فوجی تربیت حاصل کریں: ایم کیو ایم قائد الطاف حسین
May 1, 2015
کراچی (ویب ڈیسک) الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ان کا لگایا ہوا پودا ہے جو ان کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا متحدہ کیخلاف تمام الزامات کا جواب دیا جائے گا۔ جھوٹے الزامات لگانے پر راؤ انوار کو ہٹانے سے  کام نہیں چلے گا، اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرما گرم پریس کانفرنس کے بعد  رات گئے نائن زیرو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ چٹانوں سے ٹکرانا جانتے ہیں اور ان کے بغیر پارٹی نہیں چل سکتی۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور سماجی دھماکے ہوں گے تو نئے صوبے بنیں گے۔ وہ راؤ انوار جیسے بھنگیوں کے الزامات کا جواب دینا نہیں چاہتے۔ ایم کیو ایم  پر ‘‘را’’ کا ایجنٹ ہونے کے الزامات لگائے جاتے ہیں، ایسے الزامات پر تو مارشل لا بنتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے امن کیلئے ہر طرح کے طعنے اور گالیاں برداشت کیں۔ وہ آخری دم تک کارکنوں کے ساتھ رہیں گے اور انہیں برطانیہ سے نکالے جانے کی پروا نہیں ہے۔ الطاف حسین نے کہا وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ راؤ انوار کی پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کا کتنا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو تاکید کی کہ روازانہ ایک گھنٹہ فوجی ٹریننگ حاصل کریں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔