Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت نے پنجاب سے مدد مانگ لی

راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت نے پنجاب سے مدد مانگ لی
January 31, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ حکومت نے راؤ انوار کی گرفتاری کےلئے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے کہ پنجاب کے 4 اضلاع میں راؤ انوار کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، گرفتاری میں مدد کی جائے ۔

سندھ سرکار نے راوانوار کی گرفتاری کے لئے پنجاب سےمددمانگ لی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے پنجاب حکومت کوخط لکھاہے  ۔ خط میں کہاگیاہےکہ راؤ انوارکی پنجاب  کے چاراضلاع میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ راؤ انوار ،چکوال، سرگودھا، راولپنڈی یا جہلم میں ہوسکتاہے ۔ راؤ انوارساتھی سب انسکپٹرانور تارڈ، فیصل محمود،شفقت شاہ اورمحسن بھٹی   کےبھی انہی اضلاع میں چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خط میں بتایاگیاکہ راؤ انوار کی گرفتاری کےلئے سندھ پولیس کی پانچ رکنی ٹیم پنجاب میں موجود ہے۔ پنجاب حکومت راؤ انوارسمیت دیگرملزمان کی گرفتاری میں سندھ پولیس کی مدد کرے ۔

دوسری جانب کراچی پولیس نے بے نظیر ائیرپورٹ راولپنڈی کا دورہ کیا، ایس ایس پی مہر ذوالفقار نے راؤ انوار کی ائیرپورٹ آمد کی فوٹیج حاصل کرنے کی درخواست کی ۔

جس کے بعد مہر ذوالفقار کو راؤ انوار کی فرار کی کوشش کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھائی گئی ۔