Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی

راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی
January 24, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس اب تک ایک بھی گرفتاری عمل میں نہیں لاسکی ۔  راؤ انوار کو ہتھکڑیاں لگانے کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ۔ جبکہ نامزد تمام افسران اور اہلکاروں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

راؤ انوار سمیت 10 افسران کیخلاف منگل کی رات مقدمہ درج ہوا ۔ پولیس نے گزشتہ رات سے گرفتاریوں کیلئے چھاپے بھی مارے  ۔ ڈی آئی جی سلطان خواجہ کہتے ہیں تمام قانونی تقاضے پورے کرلئے  ۔ راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو گرفت میں لینے کیلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ۔

مقدمے میں نامزد افسران اور اہلکاروں کو بیرون مُلک فرار سے روکنے کیلئے تیاریاں  جاری ہیں جب کہ تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کیلئے پولیس نے خط بھ لکھ دیا ۔

مرکزی ملزم راؤ انوار کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے  ۔ سب انسپیکٹر امان اللہ مروت  ، انارخان  ، شعیب احمد  ، صداقت  ، محسن  ،  راجہ شمیم اور رانا ریاض کے نام بھی ای سی ایل میں شامل ہوں گے ۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کے زیرصدارت بڑی بیٹھک بھی لگی  جس میں ثناءاللہ عباسی، آفتاب پٹھان اور سلطان خواجہ، ڈی آئی جی آزادخان، ایس ایس پی ملیرعدیل چانڈیو اور اےآئی جی لیگل شریک ہوئے ۔

اجلاس میں نقیب محسود قتل کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔