Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راؤ انوار کی مشکلات بڑھ گئیں ،ایک اور گرفتار اہلکار وعدہ معاف گواہ بن گیا

راؤ انوار کی مشکلات بڑھ گئیں ،ایک اور گرفتار اہلکار وعدہ معاف گواہ بن گیا
March 7, 2018

کراچی ( 92 نیو ز) نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ۔

ایک اور گرفتار پولیس اہلکار وعدہ معاف گواہ بن گیا، انکاؤنٹر ٹیم کے اہم رکن عمران نے دوران تفتیش حقائق بتانے شروع کر دیئے ہیں ۔

عمران نے سی ٹی ڈی کو آگاہ کر دیا کہ نقیب اللہ سے مقابلہ کس طرح ہوا ۔

ذرائع کےمطابق انکاؤنٹر ٹیم کے اہم کردار عمران نے حقائق سے پردہ اٹھانا شروع کردیاہے ، عمران نے نقیب اللہ مقابلے کی اصلیت بھی سی ٹی  ڈی کو بتادی ۔

نقیب  اللہ کیس میں سابق ایس ایچ اوشعیب شوٹراوراحسان اللہ مروت کوفرارکروانے والے ملزم اورنگزیب کومقامی عدالت میں پیش کیاگیا ۔

عدالت نے 12 مارچ تک  چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔