Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راؤ انوار کی حفاظتی ضمانت منظور ، سپریم کورٹ کا گرفتار نہ کرنے کا حکم

راؤ انوار کی حفاظتی ضمانت منظور ، سپریم کورٹ کا گرفتار نہ کرنے کا حکم
February 13, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے راؤ انوار کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کی ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
دوران سماعت آئی جی سندھ نے بتایا کہ راﺅ انوار کو ڈھونڈنے کےلئے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ آئی بی واٹس ایپ لوکیشن ٹریس نہیں کر سکتی۔
اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمام باتوں کے مطابق رزلٹ صفر ہے ۔ ہر بار وقت دیتے ہیں ۔ لگتا ہے عدالت کو ہی راﺅ انوار کو پکڑنا پڑے گا ۔
چیف جسٹس نے راﺅ انوار کا لکھا خط آئی جی سندھ کودستخط کی تصدیق کے لئے حوالے کیا ۔ آئی جی سندھ بولے دستخط تو راﺅ انوار کے ہی لگتے ہیں ۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ راﺅ انوار نے خط میں سپریم کورٹ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جے آئی ٹی بنا دیں ۔ وہ پیش ہوجائینگے ۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ راﺅ انوار کو صفائی کا موقع ملنا چاہئے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یعنی عدالت کامیاب اور آپ ناکام ہو گئے ۔ قومی اداروں پر بے یقینی یا مایوسی کا اظہار نہیں کرنا چاہئے ۔ راﺅ انوار کے خط پر جے آئی ٹی بھی بنا دینگے لیکن پہلے وہ جمعے کو پیش ہو کر تصدیق کریں کہ خط انہی کا ہے ۔
عدالت نے پولیس کو راﺅ انوار کی گرفتاری سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی ۔