Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر بھارت سیخ پا، اقوام متحدہ کو معاملہ اٹھانے کیلئے خط لکھ دیا

ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر بھارت سیخ پا، اقوام متحدہ کو معاملہ اٹھانے کیلئے خط لکھ دیا
May 3, 2015
لاہور (92نیوز) ممبئی حملہ سازش کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی پاکستان کی جیل سے رہائی نے بھارتی سرکار کی نیندیں حرام کر دی ہیں، اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر نے سلامتی کونسل کی کمیٹی کو لکھوی کا معاملہ اٹھانے کے لیے خط لکھ دیا۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ممبئی حملہ سازش کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی پاکستانی جیل سے رہائی کا معاملہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اٹھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر اشوک مکھرجی نے القاعدہ پر پابندیوں کے حوالے سے بنائی گئی سلامتی کونسل کی کمیٹی کے چیئرمین جم میکلے کو خط لکھا ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کی پاکستانی جیل سے رہائی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اشوک مکھرجی نے ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم کی رہائی پر خدشات کا اظہار بھی کیا۔ بھارتی اخبا رکے مطابق بھارت کی جانب سے خط کے جواب میں جم میکلے نے یہ معاملہ آئندہ چندروز میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔