Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ذکی الرحمان لکھوی رہا

ذکی الرحمان لکھوی رہا
April 10, 2015
راولپنڈٰی(92نیوز)ذکی الرحمان لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،ایف آئی اے نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم لکھوی کو چھ سال قبل گرفتار کیاتھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار  ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے احکامات کالعدم  قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جیل انتظامیہ نے رہائی کے احکامات وصول ہوتے ہی لکھوی کو رہا کر دیا۔ ذکی  الرحمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ تاہم وزارت داخلہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے انہیں جیل میں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نظر بندی کے احکامات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تو پنجاب حکومت نے انھیں جیل میں نظر بند کر دیاتھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔