Thursday, September 19, 2024

ذوالفقار مرزا کے بعد فہمیدہ مرزا بھی گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس میں شامل

ذوالفقار مرزا کے بعد فہمیدہ مرزا بھی گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس میں شامل
June 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے  قریبی ساتھی  ذوالفقار مرزا کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت اختیار کر لی ۔  مرزا فیملی کا کہنا ہے کہ بدین والوں کو پیپلز پارٹی کے خوف سے آزاد کرایا، اب پورے سندھ کو آزادی دلوائیں گے ْ مرازا ہاؤس میں پیر پگاراکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں  فہمیدہ مرزا  نے پیپلزپارٹی پر تنقید کے تیر برسادئیے   اور کہا  کہ  سندھ میں مسائل کے انبار ہیں، پانچ سال تک پارلیمنٹ میں اٹھائی، مسائل حل نہ ہوئے تو  پندرہ مئی کو عوامی عدالت میں گئی۔ جی ڈی اے کے سربراہ  پیر پگارا نے بھی پیپلز پارٹی پر کھل تنقید کی کہا سندھ کے لیے مشترکہ مقصد رکھنے والوں کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے۔ ذوالفقار مرزا بولے بدین میں ہر شخص اب پيپلز پارٹی کے تسلط سے آزاد ہے، زرداری ٹولا کوشش کررہا ہے کہ جیتنے والوں کوایڈجسٹ کيا جائے ليکن ايسا نہيں ہوگا۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منشور پر دس سال میں عمل نہیں ہوا، سندھ کو مافیا سے آزاد کرانا ہے ،نگران حکومت جانبدار ہے یا نہیں،نظر رکھنا ہوگی۔