Tuesday, October 4, 2022

ذوالفقار مرزا کی مختلف مقدمات میں 10جون تک ضمانت میں توسیع

ذوالفقار مرزا کی مختلف مقدمات میں 10جون تک ضمانت میں توسیع
کراچی(92نیوز)سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزاکومختلف مقدمات میں ضمانت اورعبوری ضمانت میں توسیع مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزا بدین میں درج تین مقدمات میں ضمانت ختم ہونےپرانسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئےاورضمانت میں مزید دس جون تک توسیع حاصل کرلی۔ دوسری جانب مقامی عدالت نےذوالفقارمرزا کی کراچی کےتھانہ آرام باغ میں درج ہونےوالےمقدمے میں عبوری ضمانت میں تیرہ جون تک توسیع کردی۔ واضح رہےسابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا کےخلاف اےٹی سی میں بکتربندگاڑی پر چڑھنےاورکارسرکارمیں مداخلت کامقدمہ درج کیاگیاتھا۔