Thursday, September 29, 2022

ذوالفقار مرزا کا رینجرز کے حق میں مہم چلانے کا اعلان

ذوالفقار مرزا کا رینجرز کے حق میں مہم چلانے کا اعلان
کراچی (92نیوز) ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پہلے کالعدم تنظیمیں دہشت گردی کراتی تھیں اب آصف علی زرداری دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز کے پاس کچھ اور دن اختیار رہتے تو میر ہزار خان بجارانی اور جام مہتاب ڈہر کے علاوہ پوری کابینہ گرفتار ہوجاتی۔ کل تک رینجرز سے بیزار قوم پرست بھی آج رینجرز کے حمایتی ہیں لیکن حکومت مصلحتوں سے کام لے رہی ہے۔ ذوالفقار مرزا نے ڈاکٹر عاصم کے گھر والوں کو مشورہ دیا کہ وہ وفاقی اداروں کے پاس محفوظ ہیں‘ زرداری انہیں پولیس کی حراست میں مروادیں گے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ شوگر مل کے مالک نہیں بلکہ عام کاشتکار ہیں۔ آباد گاروں کے مسئلے کے لیے خود بھی باہر نکلیں گے۔