Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ذوالفقار مرزا کا حامی کو گرفتار کرنے کی کوشش پر تھانے تک مارچ، تلخ کلامی پر ڈی ایس پی کا موبائل اور میز کا شیشہ توڑ دیا

ذوالفقار مرزا کا حامی کو گرفتار کرنے کی کوشش پر تھانے تک مارچ، تلخ کلامی پر ڈی ایس پی کا موبائل اور میز کا شیشہ توڑ دیا
May 3, 2015
بدین (92نیوز) بدین میں ذوالفقار مرزا نے اپنے کارکن پر پولیس تشدد کے خلاف تھانے کا گھیراو¿ کرلیا اور تھانے میں داخل ہو کر ڈی ایس پی کا موبائل فون اور ٹیبل کا شیشہ بھی توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتی ندیم مغل کو قاضیہ واہ نہر سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم نوجوان کی چیخ و پکار پر شہریوں نے مزاحمت کر کے اسے سی آئی پولیس سے چھڑوا لیا جس پر پولیس اور شہریوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ واقعہ کے بعد پولیس واپس چلی گئی اور مشتعل شہری ہاتھوں میں ڈنڈے لے کر قاضیہ واہ پل پہنچ گئے جہاں پولیس کے خلاف ذوالفقار مرزا کے حامیوں کا دھرنا جاری ہے۔ اس موقع پر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ اگر میرے کسی ساتھی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پر ہوگی، ملک کے دفاع کے لیے عوام گولی ،لاٹھی اور پتھر سے بھی لڑیں گے۔ بعدازاں پولیس تشدد کیخلاف ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے حامیوں کے ہمراہ قاضی واہ پل سے پولیس سٹیشن تک مارچ کیا۔ تھانے میں ذوالفقار مرزا اور ڈی ایس پی بدین عبدالقادرسموں کی تھانے میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر ذوالفقارمرزانے تھانے میں ڈی ایس پی کی میزکا شیشہ اورموبائل توڑ دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔