Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ذوالفقار مرزا نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو گرفتاری کی پیشکش کر دی، پولیس حکام نے اجلاس کے بعد گرفتاری کا فیصلہ موخر کر دیا

ذوالفقار مرزا نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو گرفتاری کی پیشکش کر دی، پولیس حکام نے اجلاس کے بعد گرفتاری کا فیصلہ موخر کر دیا
May 4, 2015
بدین (92نیوز) سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کےخلاف درج مقدمات کے بعد ان کی گرفتاری مو¿خر کر دی گئی ہے جبکہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ثناءاللہ عباسی جیسے ایماندارافسر کو گرفتاری دینے کو تیار ہوں۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقارمرزا جنہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا تھا انہوں نے رات گئے ڈی آئی جی حیدرآباد ثناءاللہ عباسی کو فون کیا اور انہیں گرفتاری دینے کی پیشکش کی جس پر ڈی آئی جی حیدرآباد کا کہنا تھا وہ حکام بالا کی اجازت سے ہی ایسا کر سکتے ہیں۔ ذوالفقارمرزا کی پیشکش کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد کی صدارت میں ٹھٹہ، بدین اور حیدرآبادکے ایس ایس پیز کااجلاس ہوا جس میں ذوالفقار مرزا کی گرفتاری مو¿خر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد ثناءاللہ عباسی اور ایس ایس ایس پی عرفان بلوچ نفری سمیت حیدرآباد واپس روانہ ہو گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔